ایس ایچ او سکھن کی مضر صحت کوکنگ آئل دھندے کی کھلی اجازت
شیئر کریں
ضلع ملیر ایس ایچ او سکھن بااثر نکلا ایس ایچ او سکھن کی جانب سے کوکنگ آئل چوروں سے ایک لاکھ روپے سے زائد ہفتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے ایس ایس پی ملیر کو سب اچھے کی خبریں پہنچنے لگیں محکمہ پولیس میں بااثر سمجھا جانے والا تھانیدار کوکنگ آئل چوروں کا سہولت کار بن گیا ضلع ملیر کے کوکنگ آئل چور مافیا رحمان عرف رحمانیہ، جبار نیازی، عرف جباری، انیل، اعجاز، و دیگر ساتھیوں کو بھاری رقم کے عوض دو روز قبل غیر قانونی دھندے کی اجازت مل گئی ذرائع کے مطابق کوکنگ آئل چوروں کی جانب سے تھانہ سکھن کی حدود کسان کانٹا، اکبر گودام، چائنہ پاور پلانٹ، و دیگر مقامات سے گاڑیوں کے ذریعے روزانہ ہزاروں لیٹرز مضر صحت کوکنگ آئل چوری کر کے مقامی دوکانوں ہوٹلوں، پکوڑوں کے اسٹالز اور بیکریز مالکان کو فروخت کیا جاتا ہے کوکنگ آئل چوروں کا ایک منعظم نیٹ ورک قائم ہے جو ٹینکرز ڈرائیوروں کے تعاون سے حب چوکی، شیر شاہ، نادرن بائی پاس، سپر ہائی وے سمیت ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈمپنگ پوائنٹ قائم کر رکھے ہیں جہاں متعلقہ تھانہ جات کو بھاری رقم پہنچا کر اپنے غیر قانونی دھندے کو سرانجام دیتے ہیں بدکردار رشوت خور تھانیداروں کی وجہ سے کوکنگ آئل کے اسمگلرز اور چور خطرناک مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں جن کے سدباب کے لیئے ضلع ملیر کے ایس ایس پی کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔