میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس شامل ہیں، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کرنے کے ماہر ہیں۔حکام نے بتایاکہ گرفتار دہشت گرد نسیم اللہ کالعدم تنظیم داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے، نسیم اللہ 2013 میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر کوئٹہ سے خضدار اسلحہ اور بارود سے بھری ڈاٹسن لے کر گیا تھااور اسلحہ اور بارود سے بھری ڈانس عبداللہ بروہی کے حوالے کی تھی۔مظہرمشہوانی نے بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سے شادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارودنقل حرکت میں مدد کرتی تھیں۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں