میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بیچ ریسلنگ میں فکسنگ کرکے پاکستان کو باہر کیا گیا،انعام بٹ

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں فکسنگ کرکے پاکستان کو باہر کیا گیا،انعام بٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں فکسنگ کرکے پاکستان کو باہر کیا گیا، میں نے ابتدائی دومیچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے مستحکم پوزیشن پر تھا۔پاکستان کے معروف ریسلر اور ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ نے کہا ہے کہ یوکرین اورآذربائیجان کے میچزکوفکس کیاگیا، آذربائیجان کے کھلاڑی کوپوائنٹ دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کروایاگیا۔انعام بٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سازش کے تحت سیمی فائنل س یباہرکیا گیا ہے، کرکٹ کی طرح یہاں بھی پاکستان کیساتھ سازش کی گئی ہے۔پاکستانی ریسلر کا کہنا تھا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہوکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کا پرچم سربلند کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں