صدر عالمی فوجداری عدالت کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
شیئر کریں
ماضی میں پابندیوں کا سامنا کرنے والے جج بھی اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹے، ردعمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی پابندیوں کے بعد عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی)کی صدر ٹوموکو اکانے نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹوموکو اکانے نے واضح کیا کہ آئی سی سی کو کبھی بند نہیں ہونا چاہیے اور وہ دباو کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑیں گی۔اکانے پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے پابندیاں عائد کی تھیں، یہ اقدام آئی سی سی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد بڑھنے والے امریکی دباو کا حصہ ہے۔اکانے کا کہنا تھا کہ ماضی میں پابندیوں کا سامنا کرنے والے جج بھی اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹے، وہ بھی ہمت نہیں ہاریں گی۔جاپان کے وزیراعظم نے بھی آئی سی سی صدر کی حمایت کی ہے۔


