میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارک لین کیس ،نیب زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرے گا

پارک لین کیس ،نیب زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرے گا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب نے پارک لین کیس میں نئے شواہد حاصل کر لئے، آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر قرض کے نام پر فراڈ سے نیشنل بنک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اڈیالہ جیل کے قیدی سابق صدرکی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب کو پارک لین کیس میں نئے شواہد مل گئے۔ سابق صدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، متعلقہ عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔نیب کے مطابق پارک لین کیس میں ایس ای سی پی ریکارڈ اور مختلف گواہان کے بیانات سے نئے شواہد سامنے آئے، ملزمان نے نیشنل بینک سے پہلے ڈیڑھ ارب پھر 80 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا، ملازمین کے نام پر جعلی کمپنی پارتھینون بنائی اور آئی بی سی سنٹر میں جائیداد خریدی گئی، نیب نے سنٹر میں 8 فلور سیل کر رکھے ہیں، آصف زرداری پارک لین کمپنی میں 25 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں