میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا حامی ہوں'وزیر اعلیٰ سندھ

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا حامی ہوں'وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا حامی اور، شہرقائد کے مسائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتا ہوں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں خود کراچی میں پیدا ہوا ہوں، آج سے20سال پہلے تک کراچی کا ہر کونہ جانتا تھا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ہمارا کام ہے کہ ہم کسی کو غلط کام نہ کرنے دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مربوط و موثر منصوبہ بندی نہ ہونے سے کراچی کے مسائل تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نقل مکانی کی وجہ سے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی کا حامی ہوں۔تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورمیں سندھ حکومت کی غلطی نہیں تھی، اتنی اچھی14منزلہ عمارت تھی جو گرادی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں