میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈسٹری ایمپلائزہائوسنگ سوسائٹی میں ہیرپھیرکاانکشاف

انڈسٹری ایمپلائزہائوسنگ سوسائٹی میں ہیرپھیرکاانکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اندسٹری ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں ہیرپھر، ڈپٹی ڈائریکٹر جہانگیر میمن و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز، ہائوسنگ سوسائٹی میں نجی افراد کو کوارٹر الاٹ کرنے، پلاٹ بیچنے سمیت پارک پر تعمیرات کرنے کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے لے ائوٹ پلان، پلاٹس سمیت دیگر تفصیلات طلب کر لیں، الزمات بے بنیاد ہیں، بلیک میل کیا جا رہا ہے، جہانگیر میمن، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹری حیدرآباد جہانگیر میمن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز جہانگیر میمن و دیگر افسران کے خلاف قاسم آباد میں قائم انڈسٹری ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک کے زمین تعمیرات، نجی افراد کو کوارٹر الاٹ کرنے سمیت نجی افراد کو پلاٹس بیچنے کے سنگین الزامات ہیں، اسے سلسلے میں اینٹی کرپشن نے محکمہ انڈسٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ہائوسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان سمیت مکمل رکارڈ، ملازمیں کو الاٹ کئے گئے پلاٹس اور خالی پلاٹس سمیت جہانگیر میمن کا رکارڈ طلب کرلیا ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز جہانگیر میمن نے کہا کہ تمام الزمات بے بنیاد ہیں، انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے، بااثر افراد نے ہائوسنگ کی 9 ہزار گز زمین پر قبضہ کیا ہوا اور قبضہ خالی کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو بارہا لکھا ہے، قبضہ مافیا انہیں بلیک میل کر رہی ہے. ملازمین نے نجی افراد کو کوارٹر دئے ہیں تو انہیں پتا نہیں ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں