میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ ) ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کو ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی

(سندھ بلڈنگ ) ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کو ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

نمبر 4 بلاک C ،پلاٹ نمبر 4اور8 پر خلاف ضابطہ تعمیرات،کھوڑو سسٹم کی نمائشی کارروائیاں
رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن اور دکانیں قائم ، حفاظت کے نام پر خطیر رقوم وصولی کا انکشاف

سندھ بلڈنگ وسطی میں گزشتہ دنوں انہدامی طوفان گزرنے کے باوجود مخصوص عمارتیں محفوظ سید ضیا کی حفاظت کے نام پر خطیر رقوم کی کرپشن کے ثبوت زمین پر موجود ناظم آباد نمبر 4 کے بلاک سی پلاٹ نمبر 4 اور 8 پر ناجائز تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی جاری ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت گزشتہ دنوں وسطی کے علاقے ناظم آباد میں انہدامی کاروائیوں کا ایک طوفان گزراجو بننے والی عمارتوں کو نمائشی نقصان پہنچا گیا اور اخبارات اور سول سوسائٹیز کے سامنے یہ دعوی کیا گیا کہ خلاف ضابطہ ہر تعمیر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی سرپرستی میں حفاظت کے نام پر خطیر رقوم بٹورنے کے بعد مخصوص عمارتوں تحفظ فراہم کیا گیا ہے ناظم آباد نمبر 4 کے بلاک C میں پلاٹ نمبر 4 اور 8 کے رہائشی پلاٹوں پر تعمیر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات میڈیا پر کیئے جانے والے دعوں کو غلط ثابت کر رہی ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے جاری ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں