حکومت کا حج واجبات جمعرات سے واپس کرنیکا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
حکومت پاکستان نے حج 2020 کے لیے تمام درخواست گزاروں کے حج واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال کورونا وائرس سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے شیڈول بنکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیں گی اور تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کے لیے گروپ ارکان کے تمام دستاویزات ساتھ لائیں۔انھوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلی فون نمبر 9208465-051پر اکائونٹ آفیسر ریفنڈ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔