کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ‘شہری کربناک اذیت میں مبتلا
شیئر کریں
شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری کربناک اذیت میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک اپنی ہٹ دھرمی پر اب بھی قائم ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی علاقوں اور تمام صنعتی علاقوں میں8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریوں نے رات کی شفٹ میں کام کرنا بند کردیا ہے، شفٹ کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے، کے الیکٹرک نے گیس،فرنس آئل کی کمی کا بہانہ کرکے بدترین لوڈشیڈنگ شروع کی ہے۔لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ20گھنٹے تک پہنچ گیا، مستثنیٰ علاقوں میں بھی3سے6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، نیشنل گرڈ سے کیالیکٹرک کو700میگاواٹ تک اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے، موسم میں بہتری، ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے،۔ذرائع کے مطابق کیالیکٹرک کی جانب سے گیس اور فرنس آئل کی کمی کا دعوی بھی بے بنیاد نکلا، ایس ایس جی سی اور پی ایس او کیالیکٹرک کو اس کی ضرورت کے مطابق سپلائی کررہی ہیں۔کیالیکٹرک نے رواں ماہ فرنس آئل کی اضافی طلب سے متعلق پی ایس او کو تاخیر سے آگاہ کیا، کیالیکٹرک فرنس آئل کی ڈیمانڈ سے متعلق30دن قبل آگاہ کرنے کی پابند ہے۔