میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاکا بھارت کی مدد کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ

امریکاکا بھارت کی مدد کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکہ کا بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ۔ بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعے پر اب امریکہ کی جانب سے بھارت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازعے میں امریکہ نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ویتنام ، انڈونیشیا ، ملیشیا ، فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کے لئے خطرہ ہیں، اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزمنظر عام پر آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ چین کو اطلاع ملی ہے کہ بھارت وقت کا سہارا لے کر امریکہ جیسے ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے جس کے بعد چین کے 8 جنگی طیارے تائیوان کی سرحد پر گشت کر کے پیغام دے رہے ہیں کہ واشنگٹن کے قریب نہیں جانا۔ اس تنازع کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان کولڈ وار ہو سکتی ہے۔تا ہم اب امریکہ نے بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سارا تنازع بھارت اور چین کے درمیان 15 جون لو لداخ میں ہونے والی جھڑپ سے شروع ہوا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، بھارت کو ابھی تک ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب امریکہ کی جانب سے حمایت ظاہر کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں