میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی اوراے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت

پیپلزپارٹی اوراے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت، مریم نواز دونوں جماعتوں سے معافی پر بضد، شہبازشریف اور مریم نواز میں اختلاف سامنے ا? گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما موجودہ سیاسی صورتحال میں دن بدن تذبذب کا شکار ہو رہے ہیں۔پارٹی پالیسی واضح نہ ہونے پر لیگی رہنمائوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پارٹی صدر شہباز شریف مفاہمتی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے بیانیے پر قائم ہیں۔تاہم پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلاف سامنے آگیا ، شہباز شریف دونوں جماعتوں کے حامی ہے، تو دوسری جانب مریم نواز اپنی بات پر قائم ہیں۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے معاملے میں شہبازشریف دونوں جماعتوں کوساتھ لیکر چلنے کے حامی ہے جبکہ مریم نواز پیپلزپارٹی اور اے این پی کی معافی پر بضد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق، رانا تنویر، راجہ ظفرالحق، شہبازشریف کے موقف کے حامی ہے جبکہ ن لیگ کے کئی رہنما تذبذب کا شکار کس کے بیانیے کا ساتھ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف گروپ کا کہنا ہے کہ مولانا پی ڈی ایم سربراہ کا کردار ادا نہیں کررہے اور جوڑنے کے بجائے توڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔شہباز گروپ نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کی لڑائی نے عمران خان کومضبوط کردیا ہے ، پی پی نے بجٹ اجلاس میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، ہمارامقابلہ بلاول بھٹو سے نہیں عمران سے ہے۔دوسری جانب مریم نواز گروپ کا کہنا ہے کہ مرکزی لیڈر شپ نواز شریف اور مریم کے بیانیے کے ساتھ ہے، پارٹی میں اختلاف نہیں، سب کے مشترکہ قائد نواز شریف ہیں۔مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اْبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں