میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت نوکری سے مسلسل غیر حاضر ملازمین کے خلاف حرکت میں آ گیا

محکمہ صحت نوکری سے مسلسل غیر حاضر ملازمین کے خلاف حرکت میں آ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گریڈ 18 کے 29ڈاکٹر زسمیت 33 ملازمین کو برطرف اور 8 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں
غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور ایک کمپیوٹر آپریٹر کو برطرف کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
کراچی ( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) محکمہ صحت سندھ نوکری سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف حرکت میں آ گیا، گریڈ 18 کے 29ڈاکٹر سمیت 33 ملازمین کو برطرف اور 8 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے نوکری سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور ایک کمپیوٹر آپریٹر کو برطرف کر کہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوکری سے برطرف ہوئے ڈاکٹرز میں گریڈ 18 کے ڈاکٹر سراج الحق انصاری، ڈاکٹر شکیل صابری، ڈاکٹر اکرم مجید، محمد اسلم، محمد انور شیخ، عاشق حسین، محمد زبیر، محمد خالد شیخ، نظام الدین غوری، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر عدنان بن داؤد، اشوک کمار، حنیف میمن، نعیم احمد، عبدالغفار، ساجد حسین، حیدر رضا شاہ، عارف جمیل، ڈاکٹر شہزاد لطیف، ڈاکٹر ارشاد میمن، سید کمال اصغر، خلیق الرحمان، آصف اسلم، محمد مجید، کاشف ناصر، ملک تاج الدین، علی محمد میمن، ڈاکٹر نثار احمد اور ڈاکٹر نذیر احمد شیخ شامل ہیں جبکہ اسٹاف نرسز یاسر جان، ثمینہ یعقوب، اسٹیفن ریاض کو بھی برطرف کیا گیا ہے، محکمہ صحت نے ملیر کے دنبہ گوٹھ اسپتال کے کمپیوٹر آپریٹر کامران حسین کو نوکری سے غیر حاضر رہنے پر سالیانی انکریمنٹ ختم کردی، نوکری سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر محکمہ صحت نے سول اسپتال کراچی کی اسٹاف نرس شیمل بھٹی، لیاری جنرل اسپتال کے ریاض گل، ضلع نوشہروفیروز کے کنڈیارو اسپتال کے وسیم عباس، خیرپور ناتھن شاھ کے ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر کنول لعل اور ڈاکٹر رجا کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے موجب برطرف کئے گئے ملازمین کو پہلے شوکاز نوٹس دیے گئے لیکن انہوں نے جواب جمع نہیں کروایا اور نوکری سے غیر حاضر رہے۔ جبکہ جس ملازمین کو ابھی شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے مقرر کردہ وقت پر جواب موصول نہ ہونے پر ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں