نثار کھوڑو کی جامعات سندھ ہائر ایجوکیشن کو دینے کی مخالفت
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
صوبائی مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو نے جامعات سندھ ہائر ایجوکیشن کو دینے کی مخالفت کردی، صوبائی مشیر کی مخالفت کے باعث جامعات ہائر ایجوکیشن کو حوالے کرنے کا معاملہ رک گیا۔گزشتہ روز اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے جامعات کو سِندھ ہائرایجوکیشن کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کی۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کو بھی محکمہ جامعات اینڈ بورڈز سے الگ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔صوبائی مشیر محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نثار کھوڑو نے اس تجویز کی سختی سے مخالفت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر عاصم اور نثار کھوڑو کو مل کر معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے وزارت اور سیکریٹری کے پاس کچھ نہ رہتا۔ محکمہ جامعات اینڈ بورڈز کے وزیر اور سیکریٹری کی اہمیت ختم ہونے کے بعد محکمہ کو بھی ختم کرنا پڑتا۔