میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم کے ادارے پائیٹ نوابشاہ میںا لٹی گنگا بہنے لگی

محکمہ تعلیم کے ادارے پائیٹ نوابشاہ میںا لٹی گنگا بہنے لگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ کے ادارے پائیٹ نوابشاہ کے ڈی جی کے ماتحت بھی الٹی گنگا بہنے لگی، ڈی جی پائیٹ عبدالمجید بھرٹ کے تین چہیتے افسران ظہیر چانگ، میر حسن ڈاہری اور کوکب شمیم کو قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، ترقی کے بعد تینوں افسران نے سرکاری خزانے سے غیرقانونی طور لاکھوں روپے بٹور لئے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت اساتذہ کی تربیت کرنے والے انتہائی اہم ادارے پروونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن نوابشاہ میں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ڈی جی پائیٹ عبدالمجید بھرٹ کی قوائد و ضوابط کے خلاف تقرری کے بعد غیرقانونی پروموشن بھی سامنے آگئے ہیں،پائیٹ نوابشاہ میں تعینات گریڈ 18 کے ظہیر عباس چانگ، میر حسن ڈاہری اور کوکب شمیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ گریڈ 18 کے افسران ظہیر عباس چانگ اور میر حسن ڈاہری کو ٹیچنگ کیڈر سے ایڈمن کیڈر میں خلاف ضابطہ ترقی دے دی گئی، پائیٹ کے رولز کے مطابق گریڈ 18 سے 19 میں ترقی حاصل کرنے کیلئے 12 سال کا تجربہ لازمی ہے ، ظہیر عباس چانگ کو صرف 10 اور میر حسن ڈاہری کو صرف 7 سال کا تجربہ ہے، پائیٹ میں میر حسن ڈاہری اور ظہیر عباس چانگ کو وقت سے پہلے گریڈ 19 کی ترقی سے نوازہ گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ میں ادارے کے ایک پٹیشن کے دوران سابقہ سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو نے تحریری طور پر تسلیم کیا کہ ٹیچنگ کیڈر کے ظہیر عباس چانگ اور میر حسن ڈاہری کا کیڈر تبدیل نہیں کیا جائے گا، دونوں افسران کو گریڈ 19 میں چیف انسٹرکٹر ترقی دی جائے گی، اس طرح ڈائریکٹر جنرل پائیٹ عبدالمید بھرٹ نے سندھ ہائی کورٹ اور سابقہ سیکریٹری تعلیم کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، ڈی جی پائیٹ عبدالمجید بھرٹ نے اپنے چہیتے افسران کوکب شمیم ، ظہیر عباس چانگ اور میر حسن ڈاہری کو نوازنے کیلئے قوائد و ضوابط کے خلاف ٹیچنگ کیڈر سے ایڈمن کیڈر اور مطلوبہ تجربہ نہ ہونے کے باوجود ترقی دے دی، ایڈمن کیڈر کے گریڈ 19 میں ترقی پانے کے بعد میر حسن ڈاہری اور ظہیر عباس چانگ نے سرکاری خزانے سے تنخواہ اور مراعات کے طور پر لاکھوں روپے غیر قانونی طور بٹورے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں