میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران محکموں میں کرپشن پرگرما گرمی

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران محکموں میں کرپشن پرگرما گرمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ اسمبلی میںمحکمہ اطلاعات میں کرپشن حزب اختلاف کے ارکان نے کہا ہیکہ تین بار وزیراعلیٰ رہنے والے شخص کے ضلع میں کالج اور ٹراما سینٹر نہیں، کرپٹ حکومت 170 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے 70 ارب بھی خرچ نہیں کرسکی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میںبجٹ کی پہلے اور دوسری سہ ماہی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن شہزاد قریشی نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں برس 10 ہزار بسیں کراچی میں چلائیں گے لیکن ریڈ لائن، بلیو لائن بسیں گم ہوگئی،وزیراعظم عمران خان اگست میں گرین لائن کا افتتاح کریں گے، تعلیم کے محکمہ کا حال بدترین ہے ، ایک لاکھ 33 ہزار اساتذہ میں سے 65 ہزاراساتذہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں حاصل کرتے ہیں، ہزاروں اسکولوں میں پینے کا صاف پانی اور واش روم کی سہولت نہیں۔ جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیار صوبے کو منتقل ہوئے ہیں، لیکن پھر بھی وفاق کا رونا رو رہے ہیں، خیرپور سے تین بار وزیراعلیٰ بنائے گئے، لیکن آج بھی خیرپور سے رکن سندھ اسمبلی ضلع میں اسکول اور ٹراما سینٹر کی اسکیمیں طلب کررہی ہیں، پیپلز پارٹی کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت 170 ارب روپے کی ترقیاتی بجٹ میں سے 70 ارب روپے بھی خرچ نہیں کرسکی۔ سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے سب کام خیرپور میں کروائے ہیں لیکن میں ہرتحصیل او ر ضلع میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں، یہ خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتے ہم نے اتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ، ملیر اور لیاری کے علائقوں سمیت 12 یونیورسٹیاں بنائی ہیں، مٹھی میں شاندار اسپتال قائم کیاہے، تھر کے کوئلے سے بجلی بنائی ہے ، ہوا سے بجلی بنارہے ہیں،یہ نصرت سحر عباسی کو ٹریلر دکھایا ہے، فلم ابھی باقی ہے۔ جام شبیر علی نے کہا کہ اسمبلی ممبران اخلاق کے دائرے میں رہ کر اپنا موقف بیان کریں کیونکہ پوری دنیا ہم کو دیکھ رہی ہوتی ہے ، ہماری قانونسازی عوام کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا بہترین ادارہ این آئی سی وی ڈی غریبوں کو مفت علاج فراہم کرتا ہے، ملک بھر سے لوگ علاج کروانے آتے ہیں، جناح اسپتال میںکینسر کی مریضوں کی مفت روبوٹک سرجری کی جاتی ہے، گمبٹ اسپتال میں 400 لیور ٹرانسپلانٹ مکمل ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں