میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روسی جنگ کے سبب دنیا بھر میں بد امنی پھیل سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ

روسی جنگ کے سبب دنیا بھر میں بد امنی پھیل سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، میڈیارپورٹس کے مطابق قطر میں ہونے والے دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا گیورگیئیوا نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے اور اس کے بعد روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور ملازمتوں میں کمی کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کی مثال انہوں نے 2011 میں عرب اسپرنگ کے نام سے ہونے والے عوامی مظاہروں سے دی جب معاشی بحران کے سبب کئی عرب ممالک میں حکومتوں کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں