میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے لندن بھاگ جاناہے ،بلاول بھٹو

عمران خان نے لندن بھاگ جاناہے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی حکومت اور عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں لیکن امپائر کی انگلی سے بننے والی حکومت عوام کی طرف نہیں، امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتی رہتی ہے۔عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، وہ کرسی چھوڑنے کے بعد لندن بھاگنے والے ہیں۔لانگ مارچ کے پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا۔ ہم اسلام آباد جائیں گے اور پورے ملک کو بتائیں گے کہ اس شخص کو جانا ہے ۔بدھ کو پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ گھوٹکی پہنچنے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے عوام تکلیف میں ہیں، جہاں بھی دیکھیں مایوسی ہی مایوسی ہے، اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے ہر آدمی کی زندگی مشکل کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو معاشی بحران اس تبدیلی والے کی تبدیلی کے نام پر تباہی کی صورت میں سامنے آیا ہے، وہ آپ کے سامنے ہے، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے اس ملک کے غریب عوام کی خدمت کرنے کے لیے پیپلز پارٹی بنائی تھی، انہوں نے اس ملک کے ہاریوں اور کسانوں کو زمین کا مالک بنایا تھا، بڑے زمینداروں سے زمین چھین کر غریبوں کو دلوائی تھی، قائد عوام اس ملک کے مزدوروں کو حقوق دلوائے تھے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم آج بھی اپنے نوجوانوں کو روزگار دلوا سکتے ہیں، آج بھی اپنے کسانوں کو فصل کی قیمت دلوا سکتے ہیں، مزدوروں کو ان کی محنت کا صلہ دلوا سکتے ہیں، ہمیں صرف اور صرف اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا پڑے گا، جب عوامی حکومت اور عوامی نمائندے ہوتے ہیں تو آپ کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں لیکن جب امپائر کی انگلی سے حکومت بنتی ہے تو پھر وہ عوام کی طرف نہیں، امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں اور دنیا بھر میں چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں لیکن آپ کی دو تین دن کی محنت کے نتیجے میں وہ ہی کٹھ پتلی چھپ گیا، آپ کو دیکھ کر عمران گھبرا گیا اور آپ جیالوں سے خوفزدہ ہو کر اس نے پیٹرول کی قیمت 10روپے اور بجلی کی قیمت پانچ روپے کم کی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی ڈرامے بازی نہیں پہچانتے ہیں اور بے وقوف ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو بے وقوف بنا سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، اس مارچ کو شروع کرنے سے پہلے انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں 12 اور بجلی کی قیمت میں 6روپے اضافی کیا تھا تو ایک ہفتے بعد پیٹرول کو 10روپے اور بجلی کو پانچ روپے کم کیا ہے تو کونسا تیر مارا ہے، آج بھی مہنگائی ہے اور اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں