میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی سٹہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

چینی سٹہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کرتے ہوئے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سٹہ مافیا کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 20 ٹیمیں متحرک ہیں اور چینی سٹہ مافیا کے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سٹہ مافیا کے 40 سرکردہ ارکان کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے جبکہ 100 سے زائد جعلی اوربے نامی اکاؤنٹس منجمد کئے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چینی سٹہ مافیا نے غریب عوام کے ساتھ سنگین ترین مالی فراڈ کیا اور غریب عوام کی جیبوں سے 110 ارب نکال لیے۔یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیاجارہاہے، ملزمان پرچینی کی سٹہ بازی سے110 ارب روپے کمانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں