میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے (آج) اتوار کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ کور کمیٹی اجلاس اتوار کی سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزرائے اعلی پنجاب و خیبرپختونخواہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے گورنرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے ۔ کور کمیٹی کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تجاویز دے گی۔اجلاس میں لاک ڈائون، معیشت، ملکی ضروریات اور سیاسی جماعتوں کے تعاون پر بات ہوگی۔ جبکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ملکی صلاحیت اور غیر ملکی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں