میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرغی کا گوشت 800روپے کلو سے تجاوز کرگیا، ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں سے غائب

مرغی کا گوشت 800روپے کلو سے تجاوز کرگیا، ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں سے غائب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

فارم مالکان ذمہ دار ہیں، چوزوں کی کمی سے قیمت اور بڑھ جائے گی، ڈیلراور سپلائر
کسی دکاندار نے کمشنر کراچی کی جاری کردہ پرائس لسٹ لگانے کا بھی تکلف نہیں کیا

کراچی میں مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو سے تجاوز کرگیا ۔ ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں سے غائب ہے ۔ عوام مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ۔ کئی ہفتوں سے سات سو روپے فی کلو پر رکی مرغی کے گوشت کی قیمت آٹھ سوروپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ۔ شہری کہتے ہیں ہر رمضان سے قبل اس طرح کی مہنگائی وطیرہ بن گیا ہے ۔مرغی کے ڈیلر اور سپلائر نے سارا ملبہ فارم مالکان پر ڈال دیا ۔ چوزوں کی کمی کو وجہ قرار دیتے ہوئے مرغی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ مہنگی مرغی فروخت کرنے والے کسی دکاندار نے کمشنر کراچی کی جاری کردہ پرائس لسٹ لگانے کا بھی تکلف نہیں کیا ۔ جبکہ پریس ریلیز میں دکھائی دینے والی ضلعی ویجیلنس ٹیمیں بھی مارکیٹوں سے غائب ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں