میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابینہ میں من پسند وزارتوں کی دوڑ

سندھ کابینہ میں من پسند وزارتوں کی دوڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی میں سندھ کابینہ کی تشکیل پر اختلافات سامنے آرہے ہیں ، ہر رہنما پسند کی وزارت ملنے کا خواہشمند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دو دن قبل اپنے عہدہ کا حلف لیا لیکن سندھ کابینہ نہیں بن سکی عام طور پر وزیراعلی کی کابینہ اسی دن قائم ہوتی ہے لیکن ہر ایک پی پی رہنما پسند کی وزارت لینا چاہتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے مشکل وقت میں مالی مدد کرنے والے رہنماؤں کو اہم اور بڑی وزارتیں دی جائیں لیکن سینئر پی پی رہنما اس پر راضی نہیں ہیں ، ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر آغا سراج درانی بلدیات یا خوراک کا محکمہ لینا چاہتے ہیں ، جس پر پی پی قیادت راضی نہیں ، پی پی قیادت نے شیراز راجپر کو قانون ، ضیاالحسن لنجار کو داخلہ ، سید ناصر شاہ کو پبلک ہیلتھ ، آبپاشی، شرجیل میمن کو اطلاعات ، سردار شاہ کو تعلیم اور ثقافت ، محمد بخش مہر اینٹی کرپشن یا انڈسٹری ، ارباب لطف اللہ کو اسپورٹس ، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کو صحت ، سہیل انور سیال کو ورکس اینڈ سروسز ، مکیش چاولا کو ایکسائیز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ، سعید غنی کو لیبر اور مخدوم خاندان کو ریونیو کا محکمہ دینا چاہتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن اطلاعات کے ساتھ ٹرانسپورٹ ، محمد بخش مہر انڈسٹری کے ساتھ اینٹی کرپشن کا محکمہ ملنے کا خواہاں ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں