ایم کیو ایم کو وفاق میں2 وزارتیں ملنے کا امکان
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی کابینہ پہلے مرحلے میں انتہائی مختصر ہو گی، پیپلز پارٹی کی عدم شرکت کے باعث اکثریت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی حاصل کردہ نشستوں کے مطابق کابینہ کا فیصلہ کیاجائے گا اور اتحادی جماعتوں کو متناسب نمائندگی کے اصول کے مطابق کابینہ میں حصہ دیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اس اصول کے تحت ایم کیو ایم کو دو وزاتیں ملیں گی مسلم لیگ ق کو ایک وزارت ملے گی۔ اسی طرح باقی اتحادیوں کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو باتیں ایم کیوایم کے قائدین نے کی ہیں اور جو گفتگو لیک کی گئی ہے وہ خود ساختہ گفتگو ہے۔ مسلم لیگ ن نے کسی بھی اجلاس میں ایم کیو ایم کے بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔