میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار،پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو پیشکش

سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار،پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو پیشکش

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ میں دو نشستوں کی پیشکش کر دی۔سندھ سے جنرل اور خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار دستبرار کرانے کو تیار ہو گئے۔آفر قبول ہونے پر ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دے گی۔پیپلز پارٹی نے اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر وسیع تر اتحاد کے لیے بھی تجاویز دیں۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مفاہمتی یاداشت پر اتحاد ہے۔وفاقی حکومت سے خواہش رہتی ہے کہ وہ معاہدے پر عمل کریں۔یوسف رضا گیلانی کے لیے تعاون مانگا گیا ہے،رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ہم نے ذاتی تنقید نہیں شہر کے مسائل پر بات کی۔مفاد عامہ میں قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں۔عوام کے ووٹ کا احترام کیا جائے۔ہم حکومت سے شکوہ کرتے آئے ہیں۔جب کہ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی خوفزہ تھی۔پی ٹی آئی کو پنجاب میں اپنے ارکان کے ووٹ نہ ملنے کا خوف تھا۔ سینیٹ انتخابات میں تعاون کیلئے پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچ گیا ہے،دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے لیے صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی ، یم کیو ایم اور جی ڈی اے کا 5 نشستوں پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے صوبہ سندھ سے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا ، سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد سینٹ الیکشن کے حوالے سے 10 مختلف ملاقاتیں کر چکا ہے ، 5 میں سے 3 نشستیں ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے حصے میں آئیں گی ، خواتین کی 1 نشست پر قرعہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام نکلا ہے ، جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں