میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہم بنانا ری پبلک بن چکے، عمران خان

ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، ہم بنانا ری پبلک بن چکے، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد کوہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر، چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکی طرح عدالت میں پیش کیاجارہاہے،اس سے ظاہرہوتاہے کہ امپورٹڈحکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکے ہیں ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری،اعظم سواتی اور اس سے قبل شہباز گِل سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں کوئی ابہام باقی نہیں کہ ہم اب ایک بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔اب تو جنگل کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا اصول کارفرما ہے۔عمران خان نے کہا کہ دستور و قانون پوری طرح آج کے فرعونوں کے محکوم ہیں۔علاوہ ازیںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ دیاجس میں دوران حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی گئی ۔ خط میں دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا گیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہاکہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں