میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، 10 سال سے سندھ حکومت کے چہیتے افسر امداد میمن کا راج

محکمہ زراعت، 10 سال سے سندھ حکومت کے چہیتے افسر امداد میمن کا راج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، ڈائریکٹر جنرل فنانس امداد میمن کی بجٹ میں بندر بانٹ، من پسند شعبوں کو کروڑوں روپے جاری، بڑے پیمانے پر خرد برد کا انکشاف، نچلے گریڈ میں بھرتی امداد میمن گریڈ 20 میں پہنچ گیا، متعدد تحقیقات میں بھی نامزد، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پر گزشتہ 10 سال سے سندھ حکومت کے چہیتے افسر امداد میمن کا راج ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق امداد میمن اس وقت ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ پلاننگ کے عہدے پر موجود ہیں اور ان کو ان عہدے پر 5 سال سے زیادہ عرصہ ہوا ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق امداد میمن نچلے گریڈ میں بھرتی ہوئے اور منظور نظر ہونے کے باعث ترقی کرتے کرتے گریڈ 20 تک پہنچ گئے، امداد میمن محکمہ زراعت سندھ کے طاقتور افسر تصور کئے جاتے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق کرپشن و غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات میں امداد میمن کو متعدد تحقیقات کا بھی سامنا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق امداد میمن نے اپنے من پسند شعبوں کو کروڑوں روپے جاری کئے ہیں اور ان شعبوں میں ایگریکلچر انجینئرنگ ونگ اور پی ایم سلی سرفہرست ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت میں ایک اہم عہدے پر مقرر افسر امداد میمن کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا ہے، جبکہ مذکورہ افسر کرپشن کیس میں جیل بھی جا چکا ہے، غیرقانونی ترقیاں پا کر ڈی جی کے عہدے پر پہنچنے والے امداد میمن گریڈ 21 کیلئے بھی کوششیں شروع کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں