2004کے سونامی کو پندرہ برس بیت گئے، یادگاری تقاریب کا انعقاد
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
بر اعظم ایشیا کے کئی حصوں میں مقامی افراد نے 2004میں سونامی کے سبب ہلاک ہونے والے 230000فراد کی یاد میں تقاریب منعقد کیں اور سوگ منایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں بالخصوص انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی، جہاں سونامی لہریں پورے پورے دیہاتوں کو بہا کر لے گئی تھیں۔ تھائی لینڈ میں بھی کئی مقامات پر یادگاری تقاریب منعقد ہوئیں۔ 2004 میں آنے والی اس قدرتی آفت نے بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے کئی علاقوں میں شدید تباہی پھیلائی تھی۔