میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ،بیوی نے پڑوسی سے مل کر شوہر کوقتل کردیا

لاڑکانہ،بیوی نے پڑوسی سے مل کر شوہر کوقتل کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاڑکانہ میں 16 دن سے لاپتہ شخص کی لاش پڑوسی کے گھر سے مل گئی، مقتول کو بیوی نے پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں 16 روز قتل لاپتہ ہونیوالے شخص کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے پڑوسی کے گھر سے محراب گھانگھرو کی لاش برآمد کرلی، جسے بیوی نے پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی بیوی کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تو خاتون نے دوران تفتیش شوہر کو پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ڈی ایس پی نظیر لاشاری کے مطابق پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر وحید کے گھر سے مقتول کی لاش برآمد کرلی تاہم پڑوسی فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے تحفظ کی اپیل کردی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں