میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پرعملدرآمد کافیصلہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں

آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پرعملدرآمد کافیصلہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے قرض پروگرام کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے مطالبے پر عملدرآمد کی تیاری کرلی ہے،پاور پلانٹس، مشینری اور ایل پی جی کی درآمد پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز ہے،سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد ساڑھے تین سو ارب روپے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہوجائیں گی۔ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2021 کی صورت میں منی بجٹ جلد لائے گی ،بجٹ میں کھانے پینے کی غیر ضروری درآمدی پیکڈ اشیا ء کی حوصلہ شکنی ہوگی۔موبائل فونز، جیولری اور قیمتی دھاتیں بھی اضافی سیلز ٹیکس کی مجوزہ فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درآمدی گاڑیوں پرکچھ عرصے کیلئے پابندی یا ڈیوٹی ٹیکس بڑھانے پر بھی غور جاری ہے جبکہ چینی کمپنیز، سی پیک منصوبوں،گوادرایکسپورٹ پراسیسنگ زون،بنیادی خوراک، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر استثنیٰ برقرار رہے گا۔تفصیلات کے مطابق دوائوںکے درآمدی خام مال،پولٹری و کیٹل فیڈ اور پھلوں پر سٹینڈرڈ جی ایس ٹی نافذ کرنے کی تجویز ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں