میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے،بلاول بھٹو

عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو سچل کالونی میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل سومرو ، خورشید جونیجو، سردار شاہ، ضیا عباس رضوی، سہیل سیال، گھنور اسران، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری، انور لہر، عمران جتوئی ،وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، ماجد بروہی، کامران اوڈھانو، عبدالباری عباسی، مٹھل سومرو، علی گوہر سانگی، علی نواز شیخ، شیر محمد لغاری ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی کھوسو سے ان کے عزیز ماما گل محمد کھوسو ،وہاب رند سے ان کے بھتیجے ، منظور عمرانی سے ان کے عزیز بچل عمرانی ،مبین بررڑو سے ان کے عزیز اکرم بررڑو، روشن علی عمرانی ان کے صاحبزادے ندیم علی عمرانی جبکہ امتیاز ناریجو سے ان کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا، حل سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری ضلع کے مسائل کے حل کے حوالے سے کارکنان و عہدیداران و معززین سے مکالمہ کرتے رہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایت بھی جاری کیں ۔بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے بعد عوام کو ایسے بحرانوں میں پی پی پی کا کردار یاد دلانے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے دور میں دور میں نہ صرف روزگار ملا بلکہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اضافہ ہوا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں