میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی حکومت کی نوازشات، ڈاکٹر اکرام الدین ہسپتالوں کے مالی ذمہ دار مقرر

صوبائی حکومت کی نوازشات، ڈاکٹر اکرام الدین ہسپتالوں کے مالی ذمہ دار مقرر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ حکومت کی چہیتے وائس چانسلر پر نوازشین، متعدد ہسپتالوں کے مالی معاملات ڈاکٹر اکرام الدین اجن کے حوالے، بلاول میڈیکل کالج، لمس ٹھٹہ کئمپس، سی ڈی ایف، ڈی ایچ کیو دادو اور سول ہسپتال حیدرآباد کے مالی امور لمس وائس چانسلر کے حوالے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہیتے وائس چانسلر پر نوازشین کرتے ہوئے متعدد ہسپتالوں کے مالی امور کا کرتا دہرتا بنا دیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین بیک وقت بلاول میڈیکل کالج، حیات میڈیکل یونیورسٹی ٹھٹہ کئمپس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دادو، سی ڈی ایف ہسپتال حیدرآباد اور لیاقت میڈیکل ہسپتال (سول ہسپتال حیدرآباد) کے مالی اور سنبھال رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت فنانشل پاور وائس چانسلر اکرام الدین اجن کے علاوہ کسے کو دینے کو تیار نہیں ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ہسپتالوں کے اربوں روپے کے بجٹ میں بھی خاموشی سے خرد برد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرہ پیچوہو اور سیکرٹری صحت ریحان بلوچ سے موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز کی گئیں لیکن خبر فائل ہونے تک ان کا موقف نہ مل سکا..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں