میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں،سراج الحق

عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں،سراج الحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ماہانہ بجلی کے بل کو سرکاری ڈاکہ قرار دے دیا۔سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہر مہینے بجلی کا بل دیتے ہیں جو دراصل بل نہیں ایک سرکاری ڈاکہ ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اور 75روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کی جائے گی، آنے والے دنوں میں 100روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔سراج الحق نے بتایا کہ ہم نے ایک توانائی کانفرنس کروائی جس میں ماہرین کو بلایا گیا، انہوں نے بتایا نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ٹھیک نہیں ہوئے اور حکومت ان ملکوں سے تیل لیتی ہے جو ڈالر پر پیمنٹ لیتے ہیں، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ ہم سستی گیس اور سستا تیل دینے کو تیار ہیں اور اپنی پائپ لائن بھی بچھا دی لیکن پاکستانی حکومت کہتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے، افغانستان اور نیپال بھی تاجکستان سے بجلی برآمد کرتے ہیں لیکن پاکستان کے مقابلے میں ان کی بجلی کی قیمت پھر بھی کم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں