میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما کے دائمی وارنٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔بتایا گیا ہے کہ عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیے جانے کے بعد سامنے آیا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں