میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رشوت خوری کے جرم میں گرفتار انسپکٹر سے پٹہ سسٹم بے نقاب

رشوت خوری کے جرم میں گرفتار انسپکٹر سے پٹہ سسٹم بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ: نجم انوار) بلڈر سے رشوت خوری کے جرم میں گرفتار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا نے دوران بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی آنکھیں کھول دیں۔ شہزاد آرائیں کے کرپٹ پٹہ سسٹم میں اپنا حصہ بٹورنے والوں کو بے نقاب کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق کرپٹ سسٹم کے کارندے مختلف علاقوں میں بلیک میلنگ کے ذریعے بلڈرز مافیا اور عام شہریوں سے بھتہ لیتے، آگے پہنچاتے اور خود بھی کھاتے ہیں۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے یہ وہ کرپٹ افسران ہیں جن کے نام ضیاء کالا کی تفتیشی رپورٹ میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں کرپٹ سسٹم کے لیے بھتہ خوری کرنے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد خان کھوکھر سمیت سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور چانڈیو، بلڈنگ انسپکٹر ندیم اختر اور عاطف علی شامل ہیں ۔جبکہ اورنگی ٹاؤن میں تعینات چاروں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم شیراز، عاصم حسین انصاری، سید وقار حیدر اور رفیع رضا ہرقانونی اور غیر قانونی تعمیرات سے بھتہ وصول کر کے اوپر تک پہنچاتے رہے ہیں جن کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں