میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی؛ کار چوری میں پولیس موبائل ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی؛ کار چوری میں پولیس موبائل ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں پولیس موبائل بھی کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگی، کار چوری کی فوٹیج نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چور لیٹروں کے ساتھ ساتھ پولیس موبائل کے بھی کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا، کار چوری کی واردات میں پولیس موبائل کے ملوث ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔واقعہ کورنگی اللہ والا ٹائون سیکٹر 31 اے میں پیش آیا جہاں شہری کی گھر کے قریب کھڑی گاڑی چوری ہوگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں گلی میں گاڑی کھڑی نظر آرہی ہے کہ اچانک ایک پولیس موبائل آتی ہے اور اس میں سے ایک شخص اترتا ہے اور گلی کا جائزہ لینے کے بعد کار کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھ جاتا ہے۔ ملزم چند سیکنڈ میں گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور موبائل کو اشارہ کرتا ہے، جس کے بعد پولیس موبائل اور چوری کی کار ایک ستھ گلی سے باہر جانے لگتے ہیں، مبینہ طورپرپولیس موبائل کے پیچھے بھی چند افراد بیٹھے تھے۔ واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل پر صرف پولیس لکھا ہوا ہے، پولیس کی نہ رجسٹریشن ہے اور نہ ہی پولیس کا مونوگرام پرنٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چوری کی جانے والی گاڑی کا ماڈل 2008 ہے، اتنی پرانی گاڑی کیوں چوری کی گئی ، تفتیش کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں