میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب عدالت میں پیشی، نواز شریف کو شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، شیر آیا کے نعرے

احتساب عدالت میں پیشی، نواز شریف کو شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، شیر آیا کے نعرے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ )سابق وزیراعظم نواز شریف شاہانہ گاڑیوں کے پروٹوکول اور بے شمار وزراء و کارکنان کے ساتھ نیب کی احتساب عدالت پہنچے۔ منگل کے روز نیب کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نواز شریف کی شاہانہ انداز میں پیشی ہوئی، نواز شریف کے قافلے میں 44لگژری اورجیمرز لگی ہوئی لینڈ کروزر نیب کی احتساب عدالت پہنچی تو وہاں نواز شریف کی لگژری گاڑی کا دروازہ کھولنے کے لیے بے شمار وزراء لائن میں لگے ہوئے تھے، جن میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری وزیر توانائی عابد شیر علی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ اور سینیٹر آصف کرمانی موجود تھے۔ جونہی نواز شریف کی گاڑی احتساب عدالت کے اندر آکر روکی تو آصف کرمانی نواز شریف کی گاڑی کا دروازہ کھولنے میں بازی لے گئے اور باقی وزراء منہ دیکھتے رہ گئے، اس کے علاوہ نواز شریف کو ویلکم کہنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان بھی احتساب عدالت میں کھڑے تھے، جونہی نواز شریف باہر آئے تو کارکنان نے شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعرے لگائے اور نواز شریف کے ہمراہ عدالت کے اندر گھس گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں