فلک ناز ٹوئن ٹاؤر،ایس بی سی اے کرپٹ بلڈر کا سہولت کا ر بن گیا
شیئر کریں
اسکیم 33میں ایک بار پھر سے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔کرپٹ بلڈر کوڑیوں کے مول خریدی گئی زمین کروڑوں روپے فی فلیٹ کے حساب سے بیچنے کی تیاری میںمصروف ہے۔ فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے انتہائی ناقص ہونے اور ہنگامی اخراج کی سنگینی خلاف ورزیوں کی اطلاعات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران نے چپ سادھ لی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عمارتوں کا ایک جنگل اُگانے میں ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران پوری طرح ملوث ہیں جو تعمیراتی قوانین کو نظرانداز کرکے کرپٹ بلڈرز کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ فلک ناز کی تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیاں تسلیم کیے جانے کے باوجود اِسے ہر سطح پر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلک ناز ٹوئن ٹاؤر میں بھی تعمیراتی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے باوجود بلڈنگ افسران قربان جمالی، عدیل قریشی، الطاف سومرو نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد کرپٹ بلڈر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔