میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی اسکولوں پر وحشیانہ بمباری،معصوم بچوں کے ٹکڑے ہوگئے

اسرائیل کی اسکولوں پر وحشیانہ بمباری،معصوم بچوں کے ٹکڑے ہوگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرت پناہ گزین کیمپ کے اسکول العز بن عبدالسلام پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو نکل جانے کا حکم دیا تھا اور پھر رات بھر بم برساتے رہے۔ جس میں متعدد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایک غمزدہ ماں باپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب وہ اپنے بچے کو تلاش کرنے کے لیے نکلے تو اپنے لخت جگر کی لاش کو 2 ٹکڑوں میں پایا۔ اسرائیلی بم نے ہمارے جگر کے ٹکڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔امدادی کاموں کے نگراں نے بتایا کہ تباہ اسکول میں ہر جگہ لاشوں کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے اور درجنوں زخمی درد سے کراہ رہے تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دریں اثنا اسرائیل نے الشفا اسپتال کے قریب واقع ایک اور اسکول پر بھی بمباری کی جہاں فلسطینیوں نے بڑی تعداد میں پناہ لی ہوئی تھی۔ اس علاقے کو بھی پہلے خالی ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔دونوں اسکولوں پر اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق شہادتوں کی تعداد 50 کے قریب ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں