میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگی رہنما خواجہ آصف بھی بجلی بحران اور زائد بلز کیخلاف میدان میں آگئے

ن لیگی رہنما خواجہ آصف بھی بجلی بحران اور زائد بلز کیخلاف میدان میں آگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت سے نکلنے کے بعد سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی بجلی کے بحران اور زائد بلز کے خلاف میدان میں آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ صارفین کیلئے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کر نی چاہیے اور اس کیلئے آئی ایم ایف کو اپروچ کرنا چاہیے، اس وقت یہ رعایت اگر سال میں کسی ایک ماہ میں 200 یونٹ سے تجاوز کر جائے تو سارے سال کی رعایت ختم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہآزاد کشمیر، فاٹا اور بلوچستان سے 200 ارب سے زائد بجلی کی قیمت ریکور نہیں ہوتی، سارے ملک میں 650 ارب سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے، بڑے شہروں، مارکیٹوں میں 70 سے 80 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، یہ بوجھ عام صارف پہ پڑتا ہے، 1 گریڈ سے اوپر تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی کی رعایت ختم ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں