میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ پولیس حراست میں لی گئی تصویر مگ شاٹ سے بھی کمانے لگے

ٹرمپ پولیس حراست میں لی گئی تصویر مگ شاٹ سے بھی کمانے لگے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے جیل جانے اوروہاں اْن کا مگ شاٹ لیے جانے کی خبرنے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے لیکن خود سابق صدر نے اثر لیے بغیر امریکا کی تاریخ بدلنے والی اس مختصر قید اور تصویر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا سوچ لیا ہے۔ پولیس کی حراست میں کھینچی گئی یہ کسی بھی امریکی صدرکی پہلی تصویر ہے جسے انگش میں ‘مگ شاٹ’ کہا جاتا ہے۔ یہ مگ شاٹ جمعرات کو جارجیا کے شہر شہر اٹلانٹا میں واقع خستہ حال فلٹن کاؤنٹی جیل میں 20 منٹ کی قید کے بعد عام کیا گیا، اس الزام میں کہ ٹرمپ نے ریاست میں 2020 کے انتخابات بدلنے کے لیے ایک مجرمانہ ریکٹ چلایا تھا۔ جو پولیس فائل منظر عام پرآئی اس میں سابق صدرکو ‘قیدی نمبر PO1135809′ درج کیا گیا ہے جسے 13 الزامات کا سامنا ہے۔ نیلی آنکھیں اور سنہرے بالوں والے قیدی نے اپنا قد 6 فٹ 3 انچ (1.91 میٹر) اور وزن 215 پاؤنڈ (97.5 کلوگرام) بتایا۔اکثر منشیات فروشوں یا شرابی ڈرائیوروں سے وابستہ مگ شاٹ کو پہلی دفعہ کسی سابق صدر کیلئے دیکھا گیا، یہ تصویر دنیا بھر کے اخبارات میں صفحہ اول پر چھی۔ لیکن بجائے اس کے ٹرمپ اس کا کچھ اثرلیتے، انہوں نے اس سے بھی منافع کمانے کا سوچ لیا۔ دو لاکھ ڈالرز دیکر ضمانت پر رہا ہونے والے ٹرمپ نے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ ایکس پرمگ شاٹ اور’ انتخابی مداخلت، کبھی ہتھیار نا ڈالنا’ کے ساتھ ویب سائٹ لنک شیئرکیا جو فنڈ ریزنگ پیج کی طرف لے جاتا ہے۔ان کی انتخابی مہم کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اپیل کے ساتھ سبجیکٹ لائن میں لکھا گیا، بریکنگ نیوز۔۔مگ شاٹ آ گیا۔8 جنوری 2021 کے بعد یہ ٹرمپ کی سابقہ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس پر پہلی پوسٹ تھی، جب ٹوئٹر نے کیپیٹل حملے کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدنے کے فوراً بعد گزشتہ نومبر میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا تھا، لیکن ٹرمپ اپنا ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم استعمال کر رہے تھے۔ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ واپس نیو جرسی جارہے تھے۔ ایکس پرسابق امریکی صدر کے 86.6 ملین پیروکار ہیں۔ ٹرمپ نے یہی پیغام ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، مجھے سچائی سے محبت ہے۔ یہ میرا گھر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں