میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کادورہ کیا۔ چینی جنرل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جب کہ چینی جنرل کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا بعدازاں وفود کے سطح پربھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چینی جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں دونوں ممالک کی دوستی بہت مضبوط ہے اور چین ہر میدان میں ہر وقت پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا جبکہ آرمی چیف نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا،ملاقات کے بعد مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط ہوئے جس کے تحت باہمی دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر زوردیا گیا اور پاکستان کی استعداد کارکو بہتر بنانے کیلئے چین تعاون فراہم کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں