میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کے پانچ جہاز فرخت کرنے کی منظوری

پی آئی اے کے پانچ جہاز فرخت کرنے کی منظوری

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

3 طیاروں کا ڈھانچہ باقی رہ گیا، 2 طیارے پروازکے قابل ہیں، ذرائع
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایئر لائن کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کی زیر صدارت کراچی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایئر لائن کے 5پرانے جہاز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی جن میں ایک بوئنگ 747اور4ائیربس اے 310شامل ہیں ان میں3طیارے گرائونڈ ہیں اور ان کا صرف ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے جبکہ 2ائیر بس طیارے پرواز کے قابل ہیں اجلاس میں قومی ایئر لائن کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر مشرف رسول کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں 4ارب روپے کی لاگت سے 5بوئنگ 777 طیاروں کی بزنس اور اکانومی کلاس نشستیں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اس دوران ایئر لائن کو ڈیلی ویجز پر افرادی قوت فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی اور اس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی اسکائی ویز کو دینے کی بھی منظوری دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں