میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
50 ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے شرح تبدیل

50 ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے شرح تبدیل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق نان ایکٹیو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے پر303 روپے ٹیکس لگے گا ، اس سے زائداور 55 ہزار سے کم رقم نکلوانے والے نان ایکٹیو ٹیکس فائلرپر330روپیٹ یکس لگے گا۔ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک ایک دن میں بینک سے رقم نکلوانے والوں پر450 روپے ٹیکس لگے گا۔ایف بی آر کے مطابق 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا ، 3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق حکومتی ادارے اورپاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں