میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونیک کمپنی سے برطرف ملازمین بدستورسراپااحتجاج

یونیک کمپنی سے برطرف ملازمین بدستورسراپااحتجاج

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی جبری برطرفیاں دھمکیاں، یونیک کمپنی سے برطرف ملازمین سراپا احتجاج، لیبر رینجنل آفس محکمہ لیبر حیدرآباد کے آگے احتجاج، علی گھانگھرو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے، بات کرنے گئے تو مویشیوں کی جگہ پر بٹھا دیا دیا گیا، ادارے انصاف کریں ورنہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے، مزدور، تفصیلات کے مطابق یونیک گروپ آف انڈسٹری کی موٹرسائیکل کمپنی سے برطرف مزدوروں نے رینجنل ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، رینجنل ڈائریکٹر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شہزاد پٹھان، عمران، وقار و دیگر نے کہا کہ کوئی ادارہ ان کی نہیں سن رہا، کمپنی نے عید کی دنوں میں بغیر تنخواہ کے برطرف کردیا، بچے بھوکے ہیں، شہزاد پٹھان نے کہا کہ وہ کمپنی میں بات کرنے گئے تو انہیں مویشی باندھنے والے جگہ پر بٹھادیا گیا، 6 گھنٹے انتظار کے بعد واپس بھیج دیا گیا، علی گھانگھرو انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے، جبکہ پولیس اور دیگر لوگوں سے خوفزدہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر جائز مراعات دلوائیں دیگر صورت میں وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں