میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل این جی ،ایل پی جی ،غیرقانونی دُکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم

ایل این جی ،ایل پی جی ،غیرقانونی دُکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں 27افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایل این جی اور ایل پی جی کی غیرقانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کے احکامات پر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایل این جی اور ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کو فوری طور پر شہروں سے باہر منتقل کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپیکشن کی جائے اور غیر معیاری سلینڈرز ضبط کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کو وفاقی حکومت کے طے شدہ ایس او پیز کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے اور ان کی دکانیں مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں سے دُور منتقل کرائی جائیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں اور اس حوالے سے کارروائی کر کے محکمہ داخلہ کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے ، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔بعد میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 27 افراد وقتاً فوقتاً دم توڑ گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں