میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر بیراج منصوبے پرچینی کمپنی کام کررہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر بیراج منصوبے پرچینی کمپنی کام کررہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کے دروازوں کے حادثے سے متعلق سندھ اسمبلی میں بدھ کو پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چینی کمپنی اس منصوبے پر کام کر رہی ہے،اس حوالے سے وزیر آبپاشی نے گزشتہ روزتفصیلی طور پر ایوان کو آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریم مکمل کرنے کیلئے تالاب بنانے ہیں، کل وزیر آبپاشی نے بتایا تھا کہ ہمیں چار روز چاہیں لیکن آج فجر کے وقت تالاب مکمل ہوگیا ہے جس کی میرے پاس مکمل تفصیلات پہنچ گئی ہیں، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بڑی محنت کے ساتھ وہاں لوگوں نے کام کیا ہے جس پر میں وزیر آبپاشی اور خاص طور پر جو وہاں محنت کش کام کر رہے ہیں انہیں میں سلام پیش کرتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کا وزیر آبپاشی نے سندھ کے لوگوں کے حقوق کیلئے بات کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایک مرتبہ پہلے بھی دسمبر 1982 میں سکھر بیراج کا دروازہ گرا تھا، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں جون اور جولائی کے دوران پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جب یہ دروازہ گرا تو ایک لاکھ پانچ ہزار کیوسک پانی تھا، اس دروازے کی تبدیلی کیلئے دو تین سالوں سے کام جاری تھا کیونکہ یہ بہت بڑا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے ٹرینڈر ہوتا ہے، ہم سمجھتے تھے کہ ہمیں مزید 48 گھنٹے لگیں گے مگر یہ کام 72 گھنٹے پہلے مکمل کیا ہے، وزیراعلی نے ایوان کو مطلع کیا کہ روہڑی، خیرپور ایسٹ، خیرپور ویسٹ اور نارا کینالوں کے لیفٹ سائیڈ میں پانی دینا شروع کردیاگیا ہے، امید ہے سکھر بیراج کا نیا گیٹ 20 جولائی کو کراچی شپ یارڈ سے مل جائے گا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی بہاو بڑھنے کے پیش نظر ہم اس کے دوسرے آپشن پر بھی غور کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہم سندھ کے لوگوں کے سامنے جواب دے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے 1970 سے اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی چنا ہے،وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کی خبروں میں پڑ جاؤں تو کام کیسے کروں؟انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں وہ عوام اور اسمبلی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 4407 ٹن مٹی سکھر بیراج میں ڈالی گئی ہے اور 72 گھنٹے میں بیراج کے گیٹ کا کام مکمل کیا۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ وزیر آبپاشی اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ ایکنک اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد جام خان شورو دوبارہ سکھر پہنچیں گے۔انہوںنے کہا کہ روہڑی کینال سمیت دیگر کینال میں پانی کی فراہمی شروع کردی ہے، بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچا کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں