میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بالاکوٹ حملے کا منصوبہ ساز ’را‘ اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا آئی بی چیف مقرر

بالاکوٹ حملے کا منصوبہ ساز ’را‘ اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا آئی بی چیف مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت میں بالاکوٹ حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے والے سمانت گوئل کو خفیہ ایجنسی ’را‘ جب کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں را اور آئی بی کے سربراہان کی تقرری کردی ہے ۔ دونوں تقرریوں میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے ۔2 انتہائی اہم عہدوں کی تقرری کے لیے مودی سرکار نے پاکستانی علاقے پر ناپاک حملے کے منصوبہ ساز سمانت گوئل کو را کا اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھانے والے افسر اروند کمار کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔دونوں افسران نے اپنے کیریئر کا آغاز پولیس کے شعبے سے کیا تھا اور ترقی کرتے کرتے فوج تک پہنچے اور اعلی عہدوں پر فائز ہوئے ۔ را کے موجودہ چیف انیل کے ڈھسمانا اور آبی بی چیف راجیو جین اس ماہ کے آخر میں ریٹائڑڈ ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے جارحیت پسند نریندرا مودی نے اپنی پالیسیوں کو جنگی جنونیت کے ساتھ اپنانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں