مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی
شیئر کریں
آئی ایم ایف کے انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی ہے۔نجی چینل کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر قرض دینے سے صاف انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ میں اکثریت کی رائے ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرائے چاہئیں کیونکہ بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پارٹی کی عوام میں غیر مقبول فیصلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینیئر رہنماں کی اکثریت کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں تو یہ پارٹی کے لیے سیاسی خودکشی ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کسی حتمی فیصلے کے لیے اتحادیوں کی بیٹھک بلانے پرغور کر رہے ہیں، جس میں بجٹ سے متعلق بھی مشاورت کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔