24 گھنٹوں میں مزید383نئے کیسز سامنے آئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اتوارکواچھی خبر نہیں ہے ، وبا کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں، ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اتوارکو کورونا کی وبا کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں، ہم نے کل 38188 ٹیسٹ کئے تھے ، کل ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ جس کے نتیجے میں 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 3662 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2432 یعنی 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض ، 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جبکہ 463 مریض 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کورونا کے 383 کیسز میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں ، کراچی کے ضلع وسطی میں99، ضلع جنوبی میں 80، ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو 2، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے ، آپ تمام احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک پہننا، ایک دوسرے سے دور رہنا زندگی کا معمول بنائیں۔