میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی وفدکی ملاقات بے سود، ق لیگ ووٹ کافیصلہ آخری دن کرے گی

حکومتی وفدکی ملاقات بے سود، ق لیگ ووٹ کافیصلہ آخری دن کرے گی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے باضابطہ دعوت نامے کے باوجود وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کی اور واپس روانہ ہو گئے ۔ واپسی کے موقع پر صحافیوں نے چلتے چلتے سوالات کئے جن کے جوابات دئیے گئے ۔ روانگی کے موقع پر صحافیوں نے شاہ محمود قریشی سے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات زبردست رہی ۔صحافی نے سوال کیا چوہدری برادران آپ کو یہاں سے خالی ہاتھ تو نہیں لوٹا رہے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے ہمیںکبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ۔ ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے چہرے پر کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے ۔ صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہیں عمران خان کی حکومت کا پتہ کٹ تو نہیں چکا جس پر پرویز خٹک نے فوری جواب دیا اللہ نہ کر ے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے لگ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ق ) کے رہنماطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے ، وہ سیاہ کریں یا سفید ان پر منحصر ہے ، ہمارے آپشنز محدود ہو چکے ہیں،ہم اسی ماہ فیصلہ کر لیں گے ،ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں